گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجراء کی شرح 4فیصد کم ہو گئی ، سٹیٹ بینک

گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجراء کی شرح 4فیصد کم ہو گئی ، سٹیٹ بینک

  



 لاہور(کامرس رپورٹر) گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجراء کی شرح میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔31مارچ 2016ء تک 12ماہ کے عرصہ کے دوران 67 ہزار 625 افراد کو گھروں کی خریدو تعمیر کے لئے قرضے جاری کئے گئے جبکہ اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 70 ہزار 368 افراد کو قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 5.35 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے اور 1055 افراد نے اس سہولت سے استفادہ کیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیرو خرید کے لئے 23.2ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران قرضوں کے اجراء کے حوالے سے اسلامی بینکاری کا شعبہ نمایاں رہا جس نے 3.14ارب روپے کے قرضے جاری کیلئے جبکہ نجی بینکوں کی جانب سے 1.11 ارب روپے اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے 878 ملین روپے کے قرضے فراہم کئے اسی طرح نجی شعبہ کے مالیاتی اداروں کی جانب سے 216 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے۔ گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے اسلامی بینکاری کا شعبہ نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے جس سے رہائشی ضروریات کی تکمیل میں معاونت حاصل ہو رہی ہے۔

مزید : کامرس


loading...