وزیراعلیٰ کے دورہ چین سے پنجاب میں چینی سرمایہ کاری بڑھے گی: وائس چیئرمین پیڈمک

وزیراعلیٰ کے دورہ چین سے پنجاب میں چینی سرمایہ کاری بڑھے گی: وائس چیئرمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(کامرس رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے وائس چیئرمین رضوان خالد بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے چین کے کامیاب دورہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ کے نتیجہ میں پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدات اور مفاہمتی یادداشتوں کے نتیجہ میں ملک اور باالخصوص صوبہ پنجاب میں وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاری آئیگی جس سے باالخصوص صوبہ پنجاب میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیداہوں گے۔ صنعتکاروں کے ایک نو رکنی وفد کے ہمراہ چین کے دورہ سے واپسی پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو چین کے دورہ کے دوران جو پذیرائی ملی ہے اس سے چینی حکومت اور چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے وابستگی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔

وفد کے اراکین میں رکن قومی اسمبلی بیگم تہمینہ دولتانہ، خواجہ جلال دین رومی، عرفان قادری، انجینئر یعقوب طاہر اظہار، احسن محمود بٹ، جاوید اقبال بھٹی، شاہد حسن شیخ، آصف علی ٹیپو اور پیڈمک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل(ر) نوید مشتاق گل بھی شامل تھی۔ پیڈمک کے وائس چئیرمین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے دوران صنعتکاروں نے اپنے تمام اخراجات خود اٹھائے ہیں تاہم اس دورہ کے دوران وفد کے ارکان نے چین میں بننے والی مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس اور اپیرل پارک کا بھی دورہ کیا جس سے پاکستان باالخصوص صوبہ پنجاب میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام اور ان میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کی فراہمی میں مددملے گی اور لاہور شیخوپورہ روڈ پر بننے والے اپیرل پارک کو چین میں قائم اپیرل پارک کے ہم پلہ بنایا جائیگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی اس دورہ کے دوران پچاس مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے نتیجہ میں چینی سرمایہ کار جلد پاکستان آنا شروع ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں چینی سرمایہ کاروں کو صنعتیں لگانے کیلئے مفت زمین فراہم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

مزید :

کامرس -