جیکولین اور کیرتی میدان میں آمنے سامنے

جیکولین اور کیرتی میدان میں آمنے سامنے
 جیکولین اور کیرتی میدان میں آمنے سامنے

  



ممبئی( آن لائن )بولی وڈ کی دو خوبصورت ہیروئنیں جیکولین فرنانڈس اور کیرتی سونن کے درمیان ریس ہونے والی ہے ،لیکن یہ ریس میدان میں دوڑ لگانے والی نہیں بلکہ فلم حاصل کرنے کیلئے لگائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ کی کامیاب ترین فلم ‘باغی’ کا سیکوئل بنانے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی فلم کی ہیروئن کے انتخاب کیلئے ہدایت کار ساجد ناڈیا والا نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم کے ہیرو ٹائیگر شروف ہی ہوں گے لیکن ہیروئن کیلئے اس بار دوسری اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا،اور اس کردار کیلئے اداکارہ جیکولین فرنانڈس اور کیرتی سونن کا نام لیا جارہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ریس کون جیتتا ہے،باغی کے سیکوئل میں ٹائیگر کے ساتھ کیرتی ایکشن میں نظر آئیں گی یا جیکولین،یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

مزید : کلچر


loading...