, ریڈیو پاکستان ’’جشن آزادی‘‘ کے موقع پر اردو ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد

, ریڈیو پاکستان ’’جشن آزادی‘‘ کے موقع پر اردو ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان " جشن آزادی "2016 کے موقع پر اردو ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کر رہا ہے جس میں 16 سے 25 سال تک کی عمر کے نوجوان (خواتین و حضرات ) شامل ہوسکتے ہیں ۔ملی نغموں کے مقابلے کے پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر ضلع لاہور کے خواتین و حضرات حصہ لے سکتے ہیں ۔یہ مقابلہ 5 اگست 2016 بروز جمعتہ المبارک دن تین بجے ریڈیو پاکستان لاہور میں منعقد ہورہا ہے اس مرحلے میں پہلی پوزیشن حا صل کرنے والے کو قومی سطح پر منعقد ہونیوالے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں شرکت کیلئے اسلام آ باد بھجوایا جا ئے گا ۔

مزید : کلچر


loading...