حامد ولی اور طارق طافو فلم ’’عشق پازیٹو ‘‘دیکھنے سینما گھر پہنچ گئے

حامد ولی اور طارق طافو فلم ’’عشق پازیٹو ‘‘دیکھنے سینما گھر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(این این آئی )گلوکار و اداکار حامد ولی اور طارق طافو فلم ’’عشق پازیٹو ‘‘دیکھنے مقامی سینما گھر پہنچ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم ’’عشق پازیٹو ‘‘میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار ولی حامد خا ن گلوکار طارق طافو کے ہمراہ اپنی فلم ’’عشق پازیٹو ‘‘دیکھنے مقامی سینما گھر پہنچے ۔ اس موقع پر ولی حامد اور طافو کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فلم دیکھنے کے بعد گلوکار طارق طافو نے ’’عشق پازیٹو ‘‘کو بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فیملی اور کامیڈی فلم ہے جس میں فلم بینوں کے لیے دلچسپی کے تمام عناصر شامل ہیں ۔انہوں نے فلم میں متاثر کن اداکاری کرنے پر ولی حامد خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کا سٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سورج با با نے جس طرح فلم لکھی انہوں نے واقعی ہی قلم کا حق ادا کردیا ہے۔

مزید :

کلچر -