کیلی فورنیا:کامیڈی فلم ،نائن لائیوز کے پریمیئر میں مانو بلیوں کی شرکت

کیلی فورنیا:کامیڈی فلم ،نائن لائیوز کے پریمیئر میں مانو بلیوں کی شرکت

  



کیلی فورنیا( آن لائن )کیلی فورنیا میں کامیڈی فلم ،نائن لائیوز کا پریمیئر منعقدہوا۔کیلی فورنیا میں بلی کے پنجوں کے نشان سے سجا ریڈ کارپٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا، کامیڈی فلم ،نائن لائیوزکے پریمیئر میں اسٹار کاسٹ کے ساتھ ساتھ مانو بلیوں کی شرکت بھی بھرپور رہی۔فلم کی کہانی ہے کروڑ پتی بزنس مین ٹوم برینڈ کی کی جسے بلیوں سے سخت چڑ ہوتی ہے لیکن اچانک وہ ایک دن خود بلی بن جاتا ہے۔مانو بلیوں کے گرد گھومتی اس داستان کا رنگا رنگ پریمئیر سجا کیلی فورنیا میں تو اسٹار کاسٹ کے ساتھ ساتھ ڈھیر ساری بلیاں بھی پہنچیں۔یہی نہیں اس موقع پر ٹام دی کیٹ بھی شائقین کا دل لبھاتی رہی۔

کامیڈی سے بھری فلم نائن لائیوزاس جمعے سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر