مختلف نجی ٹی وی چینلز پر مزاحیہ شوز کے نام پر ایک طرح کا اسٹیج ڈامہ پیش کیا جا رہا ہے‘ شیبا بٹ
لاہور(این این آئی) سینئر اداکارہ شیبا بٹ نے کہا ہے کہ بعض مختلف نجی ٹی وی چینلز پر مزاحیہ شوز کے نام پر ایک طرح کا اسٹیج ڈامہ پیش کیا جا رہا ہے ،جگتیں اسٹیج پر ہوتی تھیں مگر اب وہ ٹی وی چینل کے مختلف شو میں پیش کی جار ہی ہیں اور بعض ٹی وی چینلز پر تھیٹر کے ماحول کی عکا سی کا پہلو نمایاں نظر آتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر مزاح پیدا کرنے کے لیے اور بھی لاتعداد انداز ہیں اور اس طرح کا مزاح پیش ہونا چاہیے جس سے حکومت وقت کو اس کی غلطیوں کی نشاندہی کروائے اور عوام میں ایک اچھے شہری ہونے کے شعور کو بھی بیدار کیا جائے ۔
شیبا بٹ نے کہا کہ ٹی وی سے ’’ففٹی ففٹی ‘‘ مزاحیہ شو آج بھی لوگوں کو یاد ہے اس کے ساتھ قیصر فاروق کا ’’کلیاں ‘‘مقبولیت رکھتا ہے اسی طرز کے شو ٹی وی پر ہونے چاہیے۔