اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کمرشل شوٹ کے لئے اٹلی سے فرانس روانہ

اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کمرشل شوٹ کے لئے اٹلی سے فرانس روانہ

  



لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ اٹلی سے فرانس روانہ ہو گئیں جہاں وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ میں حصہ لیں گی ۔ سویرا شیخ نے اٹلی سے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے برانڈ کے مختلف کمرشل شوٹ کے لئے دو ماہ کا معاہدہ ہوا تھا جس کی تمام ریکارڈنگ یورپ میں ہونا تھی ۔ اسی سلسلے میں دو ماہ قبل میں شوٹ کے لئے اٹلی آگئی تھی جہاں میں نے کمرشل شوٹ کا 80فیصد کام مکمل کر لیا اور اب باقی کام کے لئے فرانس روانہ ہو رہی ہوں ۔

جہاں اپنا کام مکمل کروانے کے بعد اٹلی واپس آجاؤں گی اور پھر ستمبر میں واپس پاکستان آکر دوبارہ اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دوں گی ۔

مزید : کلچر


loading...