اداکارہ جویریہ عباسی کی کراچی سے لاہور آمد

اداکارہ جویریہ عباسی کی کراچی سے لاہور آمد

  



لاہور ( این این آئی )اداکارہ جویریہ عباسی کی کراچی سے لاہور آمد ، نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان خصوصی شر کت کی ۔ شو میں مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے جویریہ عباسی نے کہا کہ میرے لیے کراچی اور لاہور میں کوئی فرق نہیں ،جب بھی لاہور آتی ہوں تو مجھے احساس ہی نہیں ہوتا کہ میں کراچی سے آئی ہوں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں شہر محبت کرنے والوں سے بھرے پڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے ، یہ ایک ایسا آرٹ ہے جو کسی فنکار میں پیدائشی ہوتا ہے اور پھر خدا کی ذات حادثاتی انداز میں اس کو شوبز کی دنیا میں لے آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی سے مطمئن ہوں جو مل جاتا ہے اس پر خوش ہو جاتی ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...