رابی پیرزادہ پاکستان ڈے کے حوالے سے ہونیوالی پریڈ کو لیڈ کرنے امریکہ روانہ

رابی پیرزادہ پاکستان ڈے کے حوالے سے ہونیوالی پریڈ کو لیڈ کرنے امریکہ روانہ

  



لاہور ( این این آئی) گلوکارہ و ادکارہ رابی پیرزادہ امریکہ روانہ ہو گئیں جہاں وہ پاکستان ڈے کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کو لیڈ کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ گزشتہ رات اڑھائی بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امریکہ کے لئے روانہ ہوئیں جہاں وہ 7اگست کو نیویارک میں ہونے والی تقریب میں پاکستان ڈے پریڈ کو لیڈ کریں گی ۔ رابی پیرزادہ نیویارک میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم بھی کریں گی ۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکہ میں ہونے والی پاکستان پریڈ کو لیڈ کروں گی اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

مزید : کلچر


loading...