اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ،انعم فیاض

اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ،انعم فیاض
 اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ،انعم فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل انعم فیاض نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’انتظار‘‘میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھر پور ہے۔نجی چینل سے پیش کی جانے والی ایک اور ڈرامہ سیریل’’یہ چاہتیں یہ شدتیں‘‘میں بھی میرے رول کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ان دونوں ڈراموں میں میرے کام کو پسند کیا جا رہا ہے۔ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا‘ اس سے فلم کے لیے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔انعم فیاض نے کہا کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے پاکستان میں وقت کے ساتھ اس میں بہتری آتی جارہی ہے۔ فلم میکرز بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنارہے ہیں جو فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

مزید :

کلچر -