, صدف بھٹی اور اجمل دیوان کی کمرشل فلم کی ریکارڈنگ مکمل

, صدف بھٹی اور اجمل دیوان کی کمرشل فلم کی ریکارڈنگ مکمل
, صدف بھٹی اور اجمل دیوان کی کمرشل فلم کی ریکارڈنگ مکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ صدف بھٹی اور اجمل دیوان کی کمرشل فلم کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے عاصم جمیل کی ڈائریکشن میں بنائے جانے والا یہ کمرشل جلد نجی چینلز سے آن ائیر ہوگا۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم جمیل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی کمرشل فلموں میں ان فنکاروں اور ماڈلز کو کاسٹ کیا ہے جو ان میں فٹ نظر آتے ہیں ۔میں ان دنوں کمرشل فلم میکنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی پروڈکشن اورتھیٹر پر اداکاری میں بھی مصروف ہوں۔ایک سوال کے جواب میں عاصم جمیل نے بتایا کہ ان دنوں میرا نان کمرشل سٹیج ڈرامہ ’’تعلیم‘‘الحمراء کلچرل کمپلکس میں پیش کیا جا رہا ہے یہ ڈرامہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو اس جدید دور میں بھی بچوں کی تعلیم کے خلاف ہیں۔

مزید : کلچر


loading...