راولپنڈی:امپریل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،متعدد دکانیں جل گئیں،3افراد زخمی

راولپنڈی:امپریل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،متعدد دکانیں جل گئیں،3افراد زخمی
راولپنڈی:امپریل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،متعدد دکانیں جل گئیں،3افراد زخمی

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی امپیریل مارکیٹ میں دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کیمطابق فائر بریگیڈ کی 6گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد آگ میں جھلسنے سے زخمی ہوئے ہیں جن  کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد آگ پر قابو پالیا جائے گا۔

مزید : علاقائی