مصری فوج کی سینا میں فضائی کاروائی ،داعش کا مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری46ساتھیوں سمیت ہلاک

مصری فوج کی سینا میں فضائی کاروائی ،داعش کا مقامی سربراہ ابو دعا ...
مصری فوج کی سینا میں فضائی کاروائی ،داعش کا مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری46ساتھیوں سمیت ہلاک

  



قاہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مصری فوج کی سینا میں کاروائی کے نتیجے میں داعش کے مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری سمیت 46 دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ داعش کا ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری فوج کے ترجمان برگیڈئر جنرل محمد سمیر نے اعلان کیا ہے کہ سینا میں فوجی کاروائی کے دوران عسکریت پسند گروپ انصار بیت المقدس کے رہنما ابو دعا الانصاری اپنے کئی ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں مارے گئے ۔ فضائی کارروائی گروپ کے سینا میں العرش کے جنوب مغرب میں کی گئی ۔ بیان میں فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن انسداد دہشت گردی فورسز نے فضائی کے تعاون کے ساتھ کیا جس میں 45 عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ مصر کے علاقے سینائی میں سرگرم گروپ نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش کے سربراہ ابو بکر ابغدادی کی نومبر میں بیعت کر لی تھی ۔ انصار بیت المقدس نے شمالی سینائی میں سیکیورٹی اہلکار اور تنصیبات پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ فوج نے حال ہی میں فوجی آپریشن کے دوران سینکڑوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...