اظہر کی کھوئی فارم واپس ، نصف سنچری مکمل ، سمیع سمیع اسلم کی بھی پہلے ٹیسٹ میں ففٹی

اظہر کی کھوئی فارم واپس ، نصف سنچری مکمل ، سمیع سمیع اسلم کی بھی پہلے ٹیسٹ ...

  



 برمنگھم(سپورٹس ڈیسک) ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے دو وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنالئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سمیع اسلم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد حفیظ جیمز اینڈرسن کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز اظہرعلی نے سمیع اسلم کے ساتھ محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا, اظہر علی 90 اور سمیع اسلم 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمیع اسلم تھے جو 82رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔آخری اطلاع آنے تک اظہر علی کیساتھ یونس خان کریز پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...