ایجبسٹن کا میدان پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کیلئے اچھا نہیں رہا

ایجبسٹن کا میدان پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کیلئے اچھا نہیں رہا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)برمنگھم میں ایجبسٹن کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا معرکہ جاری ہے، ریکارڈ کے مطابق ایجبسٹن کا میدان پچھلے 10 سالوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کیلئے کچھ زیادہ خوش قسمت نہیں رہا۔برمنگھم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ جیت دلواسکے گا یا نہیں؟ اس کے لئے تو انتظار کرنا ہوگا لیکن تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ایجبسٹن کا میدان پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لئے زیادہ خوش قسمت ثابت نہیں ہوا۔پچھلے 10 سال میں اس میدان پر کھیلے گئے 7میچوں میں سے،2 میچ ڈرا رہے اور 5 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ۔پچھلے 10سال میں ایجبسٹن کے میدان پر کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کا پہلا دن فاسٹ بالرز کے لئے بھی اچھا رہا ہے، اس میدان پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے آخری میچ 2005 میں جیتا جب انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 2رنز سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی