فاتح ٹیم کا ایک گول ، جنوبی افریقہ کوئی گول سکور نہ کرسکی ، افتتاحی تقریب کیلئے ریہرسل

فاتح ٹیم کا ایک گول ، جنوبی افریقہ کوئی گول سکور نہ کرسکی ، افتتاحی تقریب ...

  



برازیلیا(آئی این پی)ریو اولمپکس کا باقاعدہ آغاز تو 5 اگست ہوگا تاہم خواتین کے فٹبال میچ افتتاحی تقریب سے قبل ہی شروع ہو گئے ہیں جہاں سویڈن نے میگا ایونٹ کی پہلی کامیابی سمیٹ لی ۔ دوسری جانب ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل آتش بازی کی ریہرسل بھی کی گئی ۔ کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کا آغاز برازیل کے شہر ریو میں ہو گیا ۔ میگا ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح تو 5 اگست کو ہوگا ، تاہم خواتین کے فٹبال میچز شیڈول سے قبل ہی شروع کر دیے گئے ۔ ریو میں کھیلے گئے پہلے فٹبال میچ میں سویڈن نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے ہرایا ۔ دوسری جانب اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کو حتمی شکل دینے کیلئے بطور ریہرسل آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا ۔ رات کے اندھیرے میں بھی آسمان دیدہ زیب رنگوں سے سجا نظر آیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...