چینی ویمن باسکٹ بال ٹیم ریو اولمپکس پہنچ گئی
ریو ڈی جنیرو( آن لائن ) چینی ویمن باسکٹ بال ٹیم ریو اولمپکس میں حصہ لینے کے لئے گذشتہ روز یہاں پہنچ گئی ، ٹیم کی کپتان ہو جیا شی نے یہاں پہنچنے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی مرد اور خواتین ٹیموں کیلئے اولمپکس ٹورنامنٹ بہت مشکل ہے تاہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ،چینی ٹیموں کو امریکہ ، کینیڈا ، سینیگال ، سربیا اور اسپین کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ میں مقابلہ کرنا ہے۔
ٹیم کپتان کا کہنا ہے کہ ہمارا میامی کا دورہ بہت اچھا تھا ہم نے وہاں پر دو کھیلوں میں حصہ لیا اور یہ موقع ہمارے لئے بہت پرجوش رہا۔