سہیل تنویر کی گیانا جمیکا کو ہرا کر کیربیئن لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

سہیل تنویر کی گیانا جمیکا کو ہرا کر کیربیئن لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

  



سینٹ کٹس(اے پی پی) گیانا ایمزون واریئرز نے پلے آف میں جمیکا تلاواز کو شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سہیل تنویر کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے پلے آف میں جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، کپتان کرس گیل 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ریاد ایمرٹ نے تین اور سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا ایمزون واریئرز نے ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کرس لینن نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سہیل تنویر نے آخر میں 13 گیندوں پر 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر گیانا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی