گوریکا سنگھ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والی کم عمر ایتھلیٹ

گوریکا سنگھ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والی کم عمر ایتھلیٹ

  



اسلام آباد(اے پی پی) نیپال کی 13 سالہ پیراک گوریکا سنگھ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والی کم عمر ایتھلیٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس آج جمعہ سے شروع ہوں گے، 21 اگست تک جاری رہنے والے میگا مقابلوں میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لیں گے جبکہ نیپال سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ پیراک گوریکا سنگھ اس برس اولمپکس میں کم عمر ایتھلیٹ ہیں۔

، گوریکا سنگھ کو کھیلوں کے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں نیپال کیلئے تمغہ جیتنے والی پہلی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ اعزاز انہوں نے رواں برس بھارت میں منعقد ہونے والے جنوبی ایشیائی کھیل سیف گیمز میں چار میڈل جیت کر حاصل کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...