اولمپکس میں شریک سات پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت کیلئے فیس بک فیچر بنا دیا گی

اولمپکس میں شریک سات پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت کیلئے فیس بک فیچر بنا دیا گی

  



ا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ اولمپکس کا آغاز برازیل کے شہر ریو میں 5 اگست سے (پاکستان میں ہفتہ چھ اگست) ہورہا ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کررہا ہے۔ریو اولمپکس میں پاکستان کے 7 ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں جن میں 2 سوئمر، ایک جوڈو، دو شوٹنگ اور دو ایتھلیٹک مقابلوں میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر آپ پاکستانی ایتھلیٹس کو سپورٹ کرنے کے لیے فیس بک کو بھی ذریعہ بناسکتے ہیں۔ فیس بک نے ریو اولمپکس کے حوالے سے ہر ملک کے شہریوں کو اپنی پروفائل تصاویر کے ذریعے اپنی پسند کے ملک سے حمایت کے اظہار کا موقع دیا ہے۔فیس بک کے مطابق یہ تصاویر عارضی ہوں گی اور انہیں صارفین اپنی مرضی کا وقت سیٹ کرکے لگاسکتے ہیں جس کے بعد وہ خودبخود پرانی پروفائل فوٹو سے بدل جائے گی۔جب آپ اس تصویر کو لگالیں گے تو اس پر پاکستان کے لیے آپ کی حمایت کا اظہار اس طرح ہوگا۔تصویر میں تبدیلی لانے کے آپ کو اس لنک پر جانا ہوگا جہاں آپ اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ دائیں جانب مختلف ایونٹس کے آپشن نظر آئیں گے، ان کو کھول کر ریو اولمپک کو کلک کریں گے تو یہ چیز آپ کے سامنے آجائے گی۔آپ چاہے تو اپنی موجودہ پروفائل فوٹو پر بھی یہ تبدیلی لاسکتے ہیں چاہے تو کسی اور تصویر کو بھی لگاسکتے ہیں جس کے لیے پروفائل فوٹو کے نیچے چینج پکچر کا آپشن موجود ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...