مشتاق احمدمیموریل سائیکل ریس آج کراچی میں شروع ہوگی

مشتاق احمدمیموریل سائیکل ریس آج کراچی میں شروع ہوگی

  



(آئی این پی)پاکستان اسپورٹس و یلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری مشتاق احمدمیموریل ماہ روز ٹرافی سائیکل ریس سند ھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے آج جمعہ کو 11:00 بجے شب کمشنر آفس کراچی سے شروع ہوگی ریس کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان کے مطابق ریس کے شرکا براستہ شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ سے دوبارہ شاہر اہ فیصل سے ہوتے ہوئے مہران ہوٹل پر اپنا سفر ختم کر ینگے ریس کا افتتاح کراچی پر یس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ کرینگے ریس میں حصہ لینے والے سائکلیسٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10:30بجے شب آرگنائزنگ سیکریٹری باران بلوچ کو رپورٹ کریں درین ا ثنا غلام محمدخان نے کمشنر کراچی اعجاز احمدخان DIG ٹریفک ڈاکٹر امیر احمدشیخ سے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہوں نے ریس کے بہترین انتظامات کے لئے متعلقہ محکموں کو حکم نامہ جاری کیا ہے ریس کے آ غاز پر نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان، محمدفاروق خان کے ڈی اے کے ایم نسیم بلدیہ کو رنگی کے محمدارشد یوبی ایل کے ذوالفقار عباس خان ایم سی بی کے محمدحیدر خان او پولیس کے محمد اجمل بھی موجود ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...