پی ایچ ایف کے زیر اہتمام وویمنز ہاکی چیمپئن شپ آج ہوگی

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام وویمنز ہاکی چیمپئن شپ آج ہوگی

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 29 ویں نیشنل وویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز( آج)جمعہ سے وفاقی دارالحکومت میں ہو گا ۔ پاکستان ہاکی فیدریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری شہباز سینئر، پاکستان ہاکی فیڈریشن وویمن وونگ کی چیئرپرسن خوش بخت شجاعت سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ 12اگست تک جاری رہنے والی 8روزہ چیمپین شپ میں شریک 11ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پاکستان واپڈا،ریلوے،آرمی،ہائیر ایجوکیشن کمیشن ،پنجاب کلرز، پنجاب وائٹس،سندھ کلرز،سندھ وائٹس، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گیجبکہ پاکستان واپڈا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ چیمپین شپ کا افتتاحی میچ پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...