ہیلتھ سائنسز کے تدریسی وتحقیقی بورڈ کا اجلاس
لاہور( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا116واں اجلاس گزشتہ روزپرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں ڈاکٹر ثانیہ آصف ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر عائشہ صمد ڈوگر ایم فل ہیماٹولوجی،سمرا بتول ایم فل ہیومن جنیٹکس، ڈاکٹر مریم نذر ایم فل اورل پیتھالوجی ودیگر شامل ہیں۔
، حرا شاہد ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹرسمرا سلیمان ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر نیلوفر شہزادی ایم ایچ پی ای اور ڈاکٹر مونا مظہر ایم فل فزیالوجی شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے12 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔