ورچوئل یونیورسٹی میں جنیاتی تجزیے اور مشاورت کے حوالے سے سمپوزیم

ورچوئل یونیورسٹی میں جنیاتی تجزیے اور مشاورت کے حوالے سے سمپوزیم

  



لاہور(خبرنگار) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے جنیاتی تجزیے اور مشاورت کے حوالے سے ایک روزہ سمپوزیم ایم اے جناح کیمپس رائے ونڈ روڈ میں منعقدکیا گیا۔ورچوئل یونیورسٹی کے مالیکولر بائیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ہونے والے سمپوزیم میں نامور ماہرین نے اپنے تجربات اور تحقیق کی بنیاد پرجنیاتی تجزیے کی افادیت، بیماریوں کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی نئی تکنیک اوراثرات کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ خاندان میں ہونے والی شادی سے پہلے جنیاتی تجزیہ کروا کر بہت سی بیماریوں اورموروثی امراض سے بچاجا سکتا ہے۔سمپوزیم میں علامہ اقبال میڈیکل کالج سے پروفیسر ڈاکٹر ریاض الدین شیخ اور شیخ زید میڈیکل انسٹییٹوٹ سے ڈاکٹرفرید احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اختتامی سیشن میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نوید اے ملک نے تمام شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پرطلبہ اوراساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4