حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک معاشی دہشتگردی کی جانب بڑھ رہا ہے، سجاد بلوچ

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک معاشی دہشتگردی کی جانب بڑھ رہا ہے، سجاد بلوچ

  



لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی دہشت گردی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکمران قرض پے قرض لے کر ملکی عوام کو قرضوں کی زنجیروں میں چکڑ رہے ہیں۔ ہماری آنے والی نسلیں بھی مقروض ہو چکی ہیں ۔دن بدن بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت کے پاس غربت ،بے روزگاری ،مہنگائی اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے کوئی جامعہ پالیسی نہیں ہے ۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں لوگ موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں لوگوں کے معصوم بچے اغواء ہو رہے ہیں لوگ تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہو رہے ہیں حکمران صرف ملک کی دولت لوٹنے پر لگے ہوئے ہیں ۔عوام سڑکوں پر نکلیں اور کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...