حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزاختم کی جائے،گدی نشین مشائخ

حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزاختم کی جائے،گدی نشین مشائخ

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)50گدی نشین مشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزاختم کی جائے اور ان کو رہا کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ حامد سعید کاظمی کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے پیران عظام اپنے مریدوں سمیت سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ مشائخ نے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی پر کسی بھی طرح کی کرپشن ثابت نہیں ہو ئی ۔

صاحبزادہ حامدسعید کاظمی کو صرف مفروضوں کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے۔مشائخ نے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظی سے ناانصافی ختم نہ ہو ئی تو ملک بھر کے مشائخ تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔حامد سعید کاظمی کو فرقہ وارانہ سازش کا شکار کیا گیا ہے۔ان کا دامن صاف ہے۔ملک بھر کے مشائخ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے ساتھ ہیں۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی کردار کشی کے پیچھے فرقہ پرست قوتوں کا ہاتھ ہے۔سازش کے تحت حامد سعید کاظمی کو پھنسایا گیا ہے۔ جن مشائخ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے ان میں پیر سید ریاض حسین شاہ، پیر نقیب الرحمن، پیر میاں محمد حنفی سیفی، پیر دیوان آلِ سیدی، پیر سید حسین الدین شاہ، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر سید عظمت علی شاہ، پیر محب اللہ نوری، صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، خواجہ معین الدین اوریجہ، پیر طارق ولی چشتی، پیر منظور عالم شاہ، پیر سید صمصام بخاری، پیرغلام صدیق نقشبندی، پیر میاں غلام مصطفی، پیر خواجہ نور الزمان اویسی، صاحبزادہ عمار سعید، پیر محمد احمد قادری ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، پیر نور المصطفیٰ رضوی، پیر سید محمد شاہ ہمدانی ، پیر سید محمد طاہر شاہ شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...