عوامی رکشہ یونین کے وفدکی سی ٹی او سے ملاقات، ون ویلنگ مہم میں ساتھ دینے کی یقین دہانی

عوامی رکشہ یونین کے وفدکی سی ٹی او سے ملاقات، ون ویلنگ مہم میں ساتھ دینے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر) عوامی رکشہ یونین کے وفدنے مجید غوری کی قیادت میں سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ون ویلنگ مہم میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔وفد میں نائب صدر ذیشان اکمل،نعمان رشید اور اکمل شہزاد شامل تھے۔مجید غوری نے سی ٹی او کی طرف سے ون ویلنگ کے خلاف مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم 14اگست تک مختلف طریقے سے چلائی جائے گی۔پہلے مرحلے میں کلمہ چوک سے لبرٹی چوک تک ریلی نکالی جائے گی۔جس میں طلباء، وکلا، تاجر،مزدور،بزرگ ، نوجوان، گاڑیوں اور موٹر سائکلوں پر سوار ہو کر شرکت کریں گے ۔اس واک کی قیادت سی ٹی اور طیب حفیظ چیمہ اور مجید غوری کریں گے۔اگلے مرحلے میں عوامی رکشہ یونین کے کارکن رکشوں سمیت ون ویلنگ کے خلاف مہم کا حصہ بنیں گے۔





مجید غوری کا کہنا تھا کہ اس مہم میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کرنی چاہیے۔کیونکہ یہ مہم پولیس اپنے لئے نہیں عوام کے لئے چلا رہی ہے۔قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے چلا رہی ہے.انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ریلی کلمہ چوک سے روانہ ہو کر لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔جس کی قیادت سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ اور مجید غوری کریں گے۔مجید غوری نے کہا کہ عوامی رکشہ یونین عوامی بھلائی کے کاموں میں حکومت اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہوگی۔