ملکی تعمیر وترقی میں ہر ایک اپنا کردار ادا کرے، عبدالجبار ، رانا سجاد جالندھری

ملکی تعمیر وترقی میں ہر ایک اپنا کردار ادا کرے، عبدالجبار ، رانا سجاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی بے مثال قیادت میںآزاد وطن کے حصول کیلئے جان و مال کی لازوال قربانیاں دیں۔ تحریک پاکستان کے جذبوں کو ازسرنو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملکی تعمیر وترقی میں ہر ایک اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکنوں عبدالجبار اور رانا سجاد احمد جالندھری نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں جاری تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ لیکچرکے دوران کیا۔ عبدالجبار نے کہا کہ 1940ء میں قرارداد لاہور کی منظوری کے بعدتحریک پاکستان اپنے عروج پر پہنچ گئی ۔ 1945-46ء کے انتخابات میں مسلم لیگی میدواروں کی کامیابی کیلئے اسلامیان ہند نے اپنا تن من دھن قربان کردیا۔



آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسلوں کو تحریک پاکستان اور دوقومی نظریہ سے آگاہ کیا جائے۔ رانا سجاد احمد جالندھری نے کہا کہ تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کا جوش و جذبہ عروج پر تھا اور وہ ایک ایسی مملکت کا خواب دیکھ رہے تھے جہاں وہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں گے۔ قائداعظمؒ نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر مسلمانان ہند کو متحد و یکجا کر دیا اور ایک زوردار عوامی تحریک کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں�آگیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مملکت کو قائداعظمؒ اورعلامہ محمد اقبالؒ کی خواہشات کے عین مطابق ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنانے کیلئے ہر ایک اپنا کردار ادا کرے۔ کارکنان تحریک پاکستان نے پروگرام کے دوران تحریک پاکستان‘1945-46ء کے دوران مسلم لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے متعدد واقعات بھی سنائے۔ تقریبات یوم آزدی کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔