ادیب جاودانی کی سی سی پی او امین وینس سے ملاقات ،سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو

ادیب جاودانی کی سی سی پی او امین وینس سے ملاقات ،سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے ...

  



لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی اور ان کے وفد نے لاہورکے سی سی پی او کیپٹن(ر) محمد امین وینس کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ ہم نے سیکیورٹی انتظامات تو کئے ہیں لیکن دہشتگردبہت تربیت یافتہ ہوتے ہیں ان کا مقابلہ نجی سکول کے گارڈ نہیں کر سکتے حکومت ہیں سیکیورٹی فراہم کریں جس پر امین وینس نے کہا کہ حکومت سکولوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔

جن سکولوں کے مالکا ن کو اسلحے کی ضرورت ہے وہ ہم سے رابطہ کریں ہم ان کو اسلحہ لائسنس بنا کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرکای حکم نہ ماننے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...