الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام موبائیل میڈیکل اور ڈائیگناسٹک کیمپ کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام موبائیل میڈیکل اور ڈائیگناسٹک کیمپ کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلع سیالکوٹ میں نالہ ایک سے متاثرہ علاقوں میں 5 روزہ میڈیکل اور ڈائیگناسٹک کیمپ کا آغاز کر دیا ۔پہلے روزنیکاپورہ میں منعقدہ میڈیکل اور ڈائیگناسٹک کیمپ میں2 ڈاکٹرزنے3 پیرا میڈیکل سٹافاور20 رضاکارں کی مدد سے344 مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 260 مریضوں کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے جس میں ہیپٹائٹس بی اور سی، شوگر ، ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ شامل ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں نالہ ایک میں شگاف سے 3 یونین کونسل سمیت 80 دیہات زیر آب آگئے ہیں جہاں پانی کھڑا رہنے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن نے اسی ضرورت کے پیش نظر موبائیل میڈیکل اور ڈائیگناسٹک کیمپ کا آغاز کیا ہے۔

تاکہ متاثرین کو اُن کے گھروں کے قریب طبی معائینے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے ریجنل کوآرڈینیٹر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حافظ احسن نعیم نے بتایا کہ موبائیل ڈائیگناسٹک لیب کے ساتھ ساتھ الخدمت کی 3 ایمبولینس بھی متاثرہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...