پیف کی محنت سے مفت تعلیم تک رسائی کا مشن آگے بڑھانے میں نمایاں مدد ملی ،قمر الاسلام

پیف کی محنت سے مفت تعلیم تک رسائی کا مشن آگے بڑھانے میں نمایاں مدد ملی ،قمر ...

  



لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کی انتھک محنت کی بدولت غریب بچوں کی مفت تعلیم تک رسائی کے مشن کو آگے بڑھانے میں نمایاں مدد ملی ہے۔ ان ملازمین کی شبانہ روز کاوشوں سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وسائل سے محروم بچوں کے شاندار مستقبل کی علامت بن کر سامنے آئی ہے۔اب یہ بچے معاشر ے پر بوجھ نہیں بلکہ ہمار ا سماجی اثاثہ ہیں۔ یہ بات چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے گزشتہ روز پبلک سکول سپورٹ پروگرام سٹاف میں اعزازیہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود،ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز)اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ قمرالاسلام نے سٹاف کی کام سے لگن اور پروفیشنل ازم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ تین سالہ "پڑھو پنجاب،بڑھو پنجاب"پروگرام کے تحت انرولمنٹ ا ہداف کے حصول کے لیے پیف پوری طرح کوشا ں ہے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنی کارکردگی کی بدولت شعبہ تعلیم میں ادارہ جاتی کریڈیبلٹی کی علامت بن کر سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت پنجاب کی بھر پورمالی اعانت سے فروغ تعلیم کے مشن کو آگے بڑھانے میں مددملی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ غربت اور وسائل کی کمی کسی بچے کی راہ میں حائل نہیں ہوگی اور ہر بچہ سکول جائے گا۔ ایم ڈی پیف طارق محمودنے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹاف ممبران فروغ تعلیم کے منصوبوں کی کامیابی کے عمل میں پوری تندہی سے مصروف عمل ہیں۔ انہو ں نے اعزازیہ حاصل کر نے والے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نا خواندگی کے خاتمے کی جدوجہد میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کلید ی کردار کر رہی ہے ۔اس فاؤنڈیشن نے مشکلات کا شکار بچوں کے تعلیمی اخراجات کا بیڑہ اٹھا کر پاکستان کو تعلیم یافتہ بچوں کی صورت میں قیمتی سرمایہ لوٹایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپسٹی بلڈنگ کے ذریعے افسران و دیگر سٹاف کی استعداد کار کو مزید موثر بنایا گیا ہے ۔ بعد ازاں چےئرمین پیف قمرالاسلام نے سٹاف میں اعزازیے کے چیک اورتعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...