اتوار بازاروں میں صارفین کو درپیش مسائل کے حوالے سے رپورٹ جاری
لاہور(خبر نگار)شہر کے اتوار بازاروں میں صارفین کو درپیش مسائل سہولتوں اور باقاعد گیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ تیا کی گئی ہے جو کہ ڈی او مانیٹرنگ محمد امین اکبر چوپڑ اے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو باقاعدہ پیش کی گئی ہے جس میں ماڈل اتوار بازار وحدت روڈ میں انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات جاری ہیں نہایت سستے داموں خرید وفروخت پائی گئی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق جہاں صدر اتوار بازاروں میں باقاعدگیاں بھی پائی گئیں ۔بعض بازاروں میں تو صفائی کے بھی ناقص انتظامات دیکھے گئے بعض میں غیر معیاری خوردہ فروش کی چیریں بھی تھیں۔مگر جب حکومت پنجاب کی جانب سے ماڈل اتوار بازار وحدت کالونی لاہوری کی کارکردگی دیکھی گئی تو نہایت ہی خوشگوار حیرت ہوئی۔وہاں پر صفائی کے بہترین انتظامات اور معیاری اشیائے اور نہایت مناسب داموں میں چیزوں کی خرید و فروخت جاری تھی۔ اس بازار کی نگرانی منیجر محمد عثمان، ملک اعظم کھوکھر، محترمہ رابعہ فاروقی، طاہر سندھو، چوہدری اویس اور چوہدری سکندر ، حیات گھمن کے سپرد ہے۔ جبکہ ملک محمد افضل کھوکھر ایم این اے چیئرمین اتوار بازار پنجاب خواجہ احمد حسان اور سید توصیف شاہ کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے یہ بازار لاہور میں ایک ماڈل بازار کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
اور پیش ہونے والی رپورٹ کو ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے زبردست سراہا ہے اور شہر کے دیگر اتوار بازاروں کی صورتحال بہتر اور ماڈل اتوار بازار وحدت روڈ کی طرح کرنے کا حکم دیا ہے۔