پنجاب بار کی 2016ء اور 17کے گریجوایٹس کے ایل ایل بی کورس مدت دو سالہ بڑھانے کی سفارش

پنجاب بار کی 2016ء اور 17کے گریجوایٹس کے ایل ایل بی کورس مدت دو سالہ بڑھانے کی ...

  



لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے 2016ء اور 17میں گریجوایشن مکمل کرنے والے طلباء کے لئے 3سالہ ایل ایل بی کورس کی مدت مزید دو سالہ بڑھانے کی سفارش کر دی۔پنجاب بار کونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن فرح اعجاز بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ممبر کمیٹی عظمت علی بخاری، شیخ عبدالغفار اور رانا انتظار حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ گریجوایشن مکمل کرنے والے سینکڑوں طالب علموں کی درخواستوں اور ان کودرپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے پاکستان بار کونسل سفارشات بھجوا دیں، سفارشات میں پنجاب بار نے پاکستان بار کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ 2016اور 17میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء کے لئے 3سالہ ایل ایل بی کی مدت مزید 2سال تک بڑھا دی جائے تاکہ گریجوایشن مکمل کرنے والے سینکڑوں طلباء کے دو سالہ ضائع نہ ہو سکیں۔، پنجاب بار کونسل نے یہ بھی سفارش کی کہ 5سالہ ایل ایل بی کا نفاذ 2017ء کے بعد ایل ایل بی کرنے امیدوار طلباء پر کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4