مختلف انشورنس کمپنیوں کے خلاف کیس دائر کرنے کی شرح میں اضافہ

مختلف انشورنس کمپنیوں کے خلاف کیس دائر کرنے کی شرح میں اضافہ

  



لاہور(نامہ نگار)پنجاب انشورنس ٹربیونل سیشن کورٹ میں مختلف انشورنس کمپنیوں کے خلاف کیس دائر کرنے کی شرح میں اضافہ ،،ٹربیونل کے پاس 400کیس دائر ہوچکے ہیں۔کمپنیوں کی طرف سے قانونی پیچیدگیاں پیدا کرکے درخواست گزاروں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ سیشن کورٹ میں پنجاب سروس ٹربیونل کام کر رہا ہے ،جہاں مختلف انشورنس کمپنیوں کے خلاف شہریوں نے پالیسی کی رقم ادا نہ کرنے پر کیس دائر کر رکھے ہیں۔ ٹربیونل میں 2009ء سے 2016ء تک کے کیس زیر سماعت ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے قانونی پیچیدگیاں پیدا کر کے شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ٹربیونل نے کمپنیوں کو وارننگ دی کہ کیسوں کو جلد سے جلد نمٹایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...