کیبل آپریٹرسے بھتہ وصول کرنے کے جرم میں 3مجرموں کو10فی کس قید کی سزاء

کیبل آپریٹرسے بھتہ وصول کرنے کے جرم میں 3مجرموں کو10فی کس قید کی سزاء

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیبل آپریٹربادامی باغ شوکت چودھری سے بھتہ وصول کرنے کے جرم میں ملوث 3مجرموں کو10،10 سال قیداور10، 10ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ بادامی باغ پولیس نے 3ملزمان محمد سرور، محمد حاجی اور محمد شاہد کے خلاف چالان پیش کررکھاتھا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ 2015ء میں بادامی باغ کے کیبل آپریٹر شوکت چودھری کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔

ملزمان پرالزام تھا کہ انہوں نے شوکت چودھری کو دھمکیاں دے کر ان سے 5لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، چالان عدالت میں آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی ،گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرموں محمد سرور، محمد حاجی اور محمد شاہد کو مذکورہ بالا سزاکا حکم سنا دیا ہے ،فیصلے کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو اپنی تحویل میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...