جہاد سے متعلق آیات کو نصاب سے نکالنا قابل مذمت ہے،ریاض شاہ

جہاد سے متعلق آیات کو نصاب سے نکالنا قابل مذمت ہے،ریاض شاہ

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جہاد سے متعلق آیات کو نصاب سے نکالنا قابل مذمت ہے۔ اسلام انتہا پسندی نہیں رواداری اور انسان دوستی کا سبق دیتا ہے۔ ضرب عضب سے دہشتگردی میں کمی ہو ئی ہے۔ بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ حکومت پاکستان سے فرقہ پرست جنگجوؤں کے شام جانے کا نوٹس لے۔

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر جماعت اہلسنّت کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے اور بھارتی چینلز اور ڈرامے بند کئے جائیں۔ بچے اغوا کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرکے انہیں پھانسی دی جائے۔ غیرت کے نام پر قتل کو قانوناََفساد فی الارض قرار دیا جائے۔ مسلمانوں پر دہشتگردی کا لیبل لگانا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ امریکہ و مغربی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک کا نوٹس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...