یوم شہداء کے سلسلہ میں ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں میں تقریبات

یوم شہداء کے سلسلہ میں ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں میں تقریبات

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)یوم شہداء کے سلسلہ میں آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی کی ہدایت پر ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں میں تقریبات منعقد ہوئی ۔ صغیر ریلوے پولیس لائن لاہور میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کے شہداء کے لواحقین اور کثیر تعداد میں ریلوے پولیس ملازمان نے شرکت کی ۔ قیصر بشیر مخدوم ایس ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ریلوے پولیس میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریلوے پولیس کے شہداء کے لواحقین کے لئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں وہ جب چاہیں کسی بھی مسئلہ کے لئے آسکتے ہیں ۔ مجھے ان کی مدد کر کے بہت خوشی محسوس ہوگی ۔ بعد میں ایس ایس پی صاحب نے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے اور شہداء کے ورثاء کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4