ترکی کی جانب سے کشمیریوں کے موقف کی حمایت کاخیر مقدم کرتے ہیں،سردارعظیم

ترکی کی جانب سے کشمیریوں کے موقف کی حمایت کاخیر مقدم کرتے ہیں،سردارعظیم

  



لاہور(پ ر) کشمیر سنٹر لاہورکے قائمقام انچارج سردار عظیم سرور نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے کشمیریوں کے موقف کی حمایت اور بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرنے پرپوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے ببانگ دہل بھارتی مظالم کی مذمت کرکے ثا بت کردیا کہ عالم اسلام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما مرزا صادق جرال کے دورہ کشمیر سنٹر کے موقع پر ان سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر آغا رب نواز درانی، مصطفی جنید ترمبو، انعام الحسن، راجہ ندیم سرور، راجہ اشتیاق ، کونسلر حاجی اعجاز احمد چودھری، چودھری عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔ مرزا محمد صادق جرال نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے یہ کہ کر کشمیریوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4