پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک ضرور پہنچائے گی ،رمضان بیگ

پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک ضرور پہنچائے گی ،رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک ضرور پہنچائے گی کرپشن کے خلاف ہماری تحریک زور شور سے جاری ہے حقیقی آزادی کیلئے قوم کو تحریک پاکستان کی طرز پر اقتدار پر مسلط کرپٹ ٹولے سے نجات کیلئے تحریک کو کامیاب بنانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ انگریز اور ہندو سے آزادی حاصل ہوئے 69سال گزر گئے مگر انگریز کے غلاموں اور ہندو کے دوستوں سے ہمیں آج تک نجات نہیں مل سکی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے احتساب کے بعد جس دن سابقہ دوحکومتوں کا آڈٹ ہوگیا وہ دن قوم کے لئے حقیقی خوشی کا دن ہوگا ۔