سفیان قتل کیس،ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب

سفیان قتل کیس،ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ اعجاز چیمہ نے چپس نہ دینے پر 13سالہ سفیان کو قتل کرنے والے ملزم ولید عرف چاند ولید کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ عدالت میں گرین ٹاون باگڑیاں کے 14سالہ ولید عرف چاند کی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔

گزشتہ روز ملزم کی درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل کے حاضر نہ ہونے پر کارروائی نہیں ہو سکی۔ عدالت نے وکلا کو دوبارہ بحث کے لئے 9 اگست کو طلب کرلیاہے۔ملزم ولید پر الزام ہے کہ وہ گھر سے پستول لے کر اپنے باپ عبدالرشید کو دینے دکان پر جا رہا تھا، راستے میں اس نے سفیان کو چپس کھاتے دیکھ کر اسے چپس دینے کو کہا،انکار پر ولید نے ریوالور سے سفیان پر فائر نگ کردی جس سے وہ ہسپتال جا کر دم توڑ گیاتھاجس کے بعدتھانہ گرین ٹاون پولیس نے مقتول کے والد مبارک علی کی رپورٹ پر ولید عرف چاند اور اس کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...