پنجاب حکومت بچوں کااغوا روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، حامد رضا

پنجاب حکومت بچوں کااغوا روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، حامد رضا

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نادرا رپورٹ سے سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے۔ این اے 125میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے۔ پنجاب حکومت بچوں کااغوا روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب میں بچوں کے اغوا پر قابو پانے کیلئے رینجرز کی مدد لی جائے۔ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ سنگین ہو چکا ہے۔ دس ہزار پاکستانی سعودی جیلوں میں قید ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی حکمت عمل تیار کر لی ہے۔

چور و ملک کی جان چھوڑوکا نعرہ ہر پاکستانی کی زبان پر ہے۔ اب ہر طرف سے گو نواز گو کی تحریک اٹھے گی۔ حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب وجواب دینا پڑے گا۔ ہر غریب گھر میں کرپٹ حکمرانوں سے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب دہشتگردوں کا مرکز بن چکا ہے۔ پنجاب میں بھی دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف رینجرز کا آپریشن ہونا چاہیئے۔ بچوں میں اغوا کے بڑھتے واقعات نے خاد م اعلی کی گڈ گورننس کاپول کھول دیا ہے۔ بچوں کے اغوا کے معاملہ پر سپریم کورٹ کا از خوڈ نوٹس خوش آئند ہے۔ حکومت سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کیلئے فوری اقدامات کرے۔ سعودیہ سے تحفظِ حقوق افرادی قوت کا معاہدہ کیا جائے۔ بے یقینی کی سیاسی فضا نے قوم کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ بے لگام لوڈ شیڈنگ اور کمر توڑ مہنگائی نے غریبوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھی ہے۔ شاہی خاہی خاندان کو عوامی مسائل سے کو ئی دلچسپی نہیں۔ اجلاس میں صاحبزادہ حسن رضا، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، سید جواد الحسن کاظمی، میاں فہیم اختر، مفتی محمد رمضا ن جامی، ملک بخش الٰہی، صاحبزادہ مطلوب رضا، صاحبزادہ بیرسٹر حسین رضا، ارشد مصطفائی نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4