ٹیچرز یونین کا ان سروس پرموشن کی درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ٹیچرز یونین کا ان سروس پرموشن کی درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

  



لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی، رانا انوار، میاں ارشد، چودھری محمد علی ، مرزا طارق، رانا خالد، حاجی یعقوب، امتیاز شاہین، شیخ مقبول ، عبدالجبار، شبیر منڈیال، مفتی ضمیر حسین، عبدالشکور، محمد صفدر ، قاری محمود راشد سمیت دیگر عہدیداران نے .مشترکہ بیان میں ای ڈی او ایجوکیشن لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سروس پرموشن ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کے لئے طلب کی گئی درخواستوں کی تاریخ میں کم از کم 15یوم کی توسیع کی جائے۔

کیونکہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے اکثر اساتذہ کواطلاع نہیں مل سکی۔جبکہ مکمل سروس کی ACR's کی طلبی بھی اساتذہ کے لئے دردِ سر بن گئی ہے کیونکہ 15سے 20 سال کی ACR's کو مہیا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔لہذا درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے اور حسبِ سابق 5سال کی .ACR's طلب فرمائی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4