وزیر اعلیٰ اغواء جیسی خوفناک وارداتیں روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں،سید سجاد حیدر

وزیر اعلیٰ اغواء جیسی خوفناک وارداتیں روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں،سید ...

  



لاہور(پ ر) قومی امن کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان لاہور کے صدر سید سجاد حیدر بخاری نے لاہور میں بچوں کے اغواء کے سلسلہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے۔ایسی خوفناک وارداتوں کے روکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔تاکہ عوام پرُسکون زندگی گذار سکیں۔اُنہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔اُنہیں غیر ضروری جگہوں پر جانے سے بھی باز رکھنا چاہیے ،چیئرمین کونسل حاجی عبدالغفور نے کہا۔کہ اس دفعہ کونسل کی نگرانی 14اگست بڑے بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔جس کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جو کہ انتظامات پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گی،اس موقع پر علاقہ سید غلام عباس شیرازی سمیت کئی ممتاز مذہبی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...