ْٖشاہ پور کانجراں مویشی منڈی کو مانگا منڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
ہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ بلدیات نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کو مانگا منڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ بلدیات نے مویشی منڈی کی منتقلی کی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے نئی جگہ پر زمین خریدنے اور مانگا منڈی میں مویشی منڈی قائم کرنے پر مجموعی طور پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی، یہ فیصلہ شاہ پور کانجراں میں جانوروں سے انسانوں کو بیماریاں پھیلنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے اس مویشی منڈی کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد اس منتقلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔