ڈی سی او کا دورہء جوہر ٹاؤن ،انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ڈی سی او کا دورہء جوہر ٹاؤن ،انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

  



لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے جو ہر ٹاؤن کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں پر کا م کر نے والے ملازمین کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1