ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں قبضہ مافیا کے خلافآپریشن کا فیصلہ

ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں قبضہ مافیا کے خلافآپریشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ااپنے خبر نگا ر سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تمام رہائشی سکیموں میں لینڈ مافیا کے خلاف ایل ڈی اے کی پراپرٹی واگزار کرانے کے لئے اتھارٹی نے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،جن میں سر فہرست محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کے سا تھ ساتھ مصطفی ٹاؤن سکیم بھی شامل ہے اس کے علاوہ قائد اعظم ٹاؤن(ٹاؤن شپ گرین ٹاؤن)فیصل ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن ،گلبرگ سکیم،سبزازار سکیم،ایل ڈی اے ایوینیو ون سکیم،گلشن راوی سکیم گجر پورہ سکیم تاج پورہ سکیم کے ساتھ ساتھ باقی بھی ایل ڈی اے سکیموں کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے ایم اور این بلاک پر توآدھے سے بھی زیادہ حصہ پر قبضہ ہے اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن کے تمام بلاکوں میں خاص کر جوہر ٹاؤن کے فیز ٹومیں بھی بڑی تعداد میں ایل ڈی اے کے پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات کی گئی ہیں جن کی لسٹیں ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ نے تیا ر کر رکھی ہیں ،اس کے علاوہ مصطفی ٹاؤن میں بھی سینکڑوں پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات کی گئی ہیں جن میں سکیم کے تمام بلاکس شامل ہیں ،ممدوٹ بلاک،قیوم بلاک ،ہدائیت اللہ بلاک ،عباس بلاک،محمد یار بلاک،اور شہباز بلاک شامل ہیں اس سکیم کی بھی ایل ڈی اے کی اسٹیٹ مینجمنٹ برانچ نے لسٹیں تیا کر رکھی ہیں اور اس لسٹ کے مطابق آپریشن کیا جائے گا ایل ڈی اے زرائع نے بتایا ہے ،اتھارٹی کو بڑے عرصے سے شکایات مل رہی تھیں ،کہ ایل ڈی اے کی اپنی رہائشی سکیموں میں قبضہ مافیا غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔