سردار محمد اکبر نکئی کا تبادلہ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے تعینات

سردار محمد اکبر نکئی کا تبادلہ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید نے ڈائریکٹرلینڈ ڈویلپمنٹ تھری سردار محمد اکبر نکئی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن ایل ڈی اے تعینات کر دیا ہے ۔ان کے پاس ڈائریکٹر کوآرڈینیشن و امپلی مینٹیشن کا اضافی چارج بھی ہوگا ۔ڈائریکٹرلینڈ ڈویلپمنٹ ون سلمی سلیمان (پی اے ایس افسر گریڈ 18) کو تبدیل کر کے ڈائریکٹرلینڈ ڈویلپمنٹ تھری لگا دیا ہے جبکہ ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے سابق اسسٹنٹ کمشنر صادق آبادشکیل احمد بھٹی ( پی ایم ایس افسر بی ایس 17)کو ڈائریکٹرلینڈ ڈویلپمنٹ ون تعینات کر دیا ہے ۔