پرائس کنٹرول مجسٹریٹو ں کا گرانفروشوں کے خلافبھرپورکریک ڈاؤن جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹو ں کا گرانفروشوں کے خلافبھرپورکریک ڈاؤن جاری

  



لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1027مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر30 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ27,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،60افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر104افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے32افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...