ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام یوم شہداء پولیس منایاگیا

ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام یوم شہداء پولیس منایاگیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم نے عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت پر معمور سماج دشمنوں ، دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہوکرجام شہادت نوش کرنے والے پولیس آفیسرز اوراہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز یوم شہداپولیس منایا۔

س موقع پر پولیس کے شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کے صدر افتخار حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید ہونے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کے لواحقین کیلئے وظائف اور دیگر سہولیات دینے کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے ۔ شہید پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کیلئے انتظامات کئے جائیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں اور شہید پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر میرج گرانٹ کا بھی اجرا کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1